سابق وزیر دیویندر پرساد یادو کے جن سوراج میں شامل ہونے پر مبارکباد

تاثیر  ۲۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
حکومت ہند کے سابق وزیر اور بہار کے معروف سوشلسٹ لیڈر دیویندر پرساد یادو کے جن سوراج میں شامل ہونے پر ضلع کے کارکنان اور لیڈروں نے خیر مقدم کیا ہے۔پارٹی کے ضلع ترجمان کلدیپ مہاسیٹھ نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو گیان بھون پٹنہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں دیوندر نے آر جے ڈی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پرشانت کشور کی قیادت میں جن سوراج جوائن کیا۔جن سوراج کے بانی اور پد یاترا مہم کے معمار نے ان کو پارٹی میں شامل کیا۔کلدیپ نے کہا کہ سارن جن سوراج نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔دیویندر پرساد یادو ایک سچے اور ایماندار لیڈر ہیں۔ان کی شمولیت پر کارکنوں میں خوشی کا ماحول ہے۔مبارکباد دینے والوں میں ضلع صدر بچہ رائے،تنظیم کے جنرل سکریٹری شرون مہتو،مہم کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پریارجن سنگھ یوراج،آفس انچارج نونیت یادو،ضلع یوتھ صدر کمار شیوم،اشوک سنگھ،منا بھوانی،رام پوکار مہتا،ادے شنکر سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔