دربھنگہ مظفر پور این ایچ سڑک پر پیش آیا حادثہ چیخ پکار کے درمیان کار میں پھنسے لوگوں کو مقامی لوگوں نے باہر نکالا

تاثیر  ۲۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 سڑک پر جمعہ کی صبح چار بجے پٹنہ سے مدھونی کی جانب جا رہی سوئفٹ ڈیزائر کار کی زبردست ٹکر ٹرک سے جے گرو دیو لائن ہوٹل کے قریب ہو گئی کار میں سوار بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے زخمیوں میں کار میں سوار مدھوبنی کے کتنا گاؤں باشندہ نوین کمار جھا ان کی بیوی جے مالا جھا بیٹا آکچھ کمار بیٹی اننیا کماری شدید طور سے زخمی ہو گئی زبردست ٹکر کے بعد کار میں زخمیوں کی چیخ پکار سن کر ہوٹل کے مالک بلرام سنگھ روشن سنگھ بیرجو کمار نے جائے وقوع پر پہنچ کر کار میں پھنسے سوار کو کافی مشقت کے بعد لہو لوہان حالت میں باہر نکال کر سمری تھانہ کی پولیس کو معاملے کی جانکاری دی موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے چاروں زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر سنجے پاسوان نے ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے زخمی آکچھ کمار و جے مالا جھا کو ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا انچارج میڈیکل افیسر پریم چند نے بتایا کہ ریفر ماں بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے ذرائع کے مطابق نوین کمار جھا اپنے خاندان کے ساتھ کار سے پٹنہ کی جانب سے مدھوبنی جا رہے تھے اسی اثناء میں سمری تھانہ چوک واقع لائن ہوٹل کے سامنے سے جا رہے ٹرک نے پیچھے کے حصہ سے کار میں زبردست ٹکر مار دی جسکے سبب کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے اور کار کے آگے کا حصہ پوری طرح تباہ ہونے کے ساتھ زیادہ تر حصہ مین سڑک پر بکھر گیا ٹھوکر لگنے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور ٹرک کو لے کر بھگانے میں کامیاب رہا تھانہ صدر وریندر چودھری نے بتایا کہ تباہ شدہ کار کو ہوٹل کے قریب نگرانی میں رکھا گیا ہے ٹرک کا سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے پتہ لگایا جا رہا ہے