اے اے اے کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرس اور ایڈووکیٹ چیمبر کا افتتاح

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پھلواری شریف،30 اگست: عابد عباس اور عادل عباس ایڈوکیٹ، پھلواری شریف پولیس اسٹیشن گولمبر کے قریب حاجی حرمین مارکیٹ میں فیتہ کاٹ کر اے اے اے کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرس اور ایڈووکیٹ چیمبر کا افتتاح سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد ، کشن گنج کے ایم پی ڈ اور لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ ڈاکٹر محمد جاوید ، پھلواری شریف نگر پریشد کے چیئرمین آفتاب عالم اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد کی موجودگی میں ہوا۔ اے اے اے کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرس بلڈنگ ڈیزائن، تھری ڈی ایلویشن، انٹیرئیر اور ایکسٹریر ورک، پروپرٹی ڈیلنگ ، اسٹیمیشن اینڈ کوسٹنگ، کنسٹرکشن سروسز،انجنئیر سپرویزن، میونسپل بلڈنگ پرمیشن، الیکٹریکل اینڈ پلمبرنگ ڈیزائنس، واٹر پورفٹنگ کے کاموں کو کرنے میں اہل ہے ۔اس کے علاوہ قانونی مدد فراہم کی جائے گی، اس افتتاحی تقریب میں نامور لیڈران، سماجی کارکنان، ماہرین تعلیم، دانشور، پٹنہ ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ انجنئیر عابد عباس اور عادل عباس ایڈووکیٹ سمیتایس ایم شرف، دولت امام،پروفیسر اقبال شیرازی، فہیم احمد، مصطفی کامل ، ماسٹر عبدالحفیظ منصوری ، ڈاکٹر آفتاب نبی، شہاب ملک، قیصر خان، ابرار احمد رضا ، میر سجادوغیرہ جیسے اہم لوگوں نے شرکت کی۔ کانگریس کے سینیر رہنما ارشد عباس آزاد نے اپنے بیٹوں انجنئیر عابد عباس اور ایڈووکیٹ عادل عباس کے دفتر کے افتتاح کے موقع آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔