تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پریس ریلیز پٹنہ(30/اگست2024)
مرکزی ادارہ شرعیہ کے نائب قاضی مفتی حسین ثقافی نے پریس ریلیز جاری کر کے کہا کہ ملک ہندکی ہمہ جہت شخصیت 14ویں صدی ہجری کے عظیم مجدد عظیم محدث عظیم فقیہ محافظ ناموس رسالت اعلی حضرت الشاہ امام احمدرضا قدس سرہ کے 106/واں عرس پاک کے موقع سے مورخہ 31/اگست 2024بروزسنیچربعدنمازمغرب مرکزی ادارہ شرعیہ کی جدیدعمارت کھجوربنہ سلطان گنج،پٹنہ میں فقیہ ملت حضرت مفتی محمدحسن رضانوری٬صدرمفتی ادارہ شرعیہ کی صدارت اورحضرت مولانانوازش کریم فیضی پرنسپل ادارہ شرعیہ پٹنہ کی سرپرستی میں عظیم الشان پروگرام بنام عرس اعلی حضرت رضاحسب روایت منعقد ہونےجارہاہے۔
انہوں نےکہاکہ اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ نے مختلف علوم وفنون پر ہزار سے زائد کتابیں لکھ کر جہان اسلام کی خدمت کی،ضرورت ہے کہ ایسی شخصیت سے آج کی دنیا کو متعارف کرایاجائے ۔اور ان کے پیغامات وتعلیمات پر چلنے کی راہ ہموار کی جائے۔امام احمدرضاکوپچپن علوم وفنون پرکامل دسترس تھا،امام رضابریلوی کے اردگرد جوبھی فن آیااور جوفن ان سے رشتہ جوڑا اس فن کوانہوں نے مذہب کاحصہ بنادیا۔ان شاءاللہ تاجدار عشق ومحبت اعلی حضرت کی علمی فکری اور پوری دنیامیں رنگ رضاکی دھوم کےحوالہ سےعلماء کرام کے بیانات وخطاب ہوں گے۔حسب صراحت منتخب موضوعات کے مطابق مندرجہ ذیل خطباء کے خطابات ہوں گے۔مرکزی ادارہ شرعیہ کے پرنسپل مولانا نوازش کریم فیضی کےصدارتی خطبہ کے بعدصدر مفتی ادارہ شرعیہ پٹنہ فقیہ ملت حضرت مفتی محمدحسن رضانوری صاحب قبلہ موضوع: اعلی حضرت کے فتاوی میں تنقیہات و تنقیدات،مفتی غلام حسین ثقافی نائب قاضی شریعت،موضوع: امام احمد رضا تحفظ ناموس رسالت کے محرک اعظم٬ مفتی غلام سرور مصباحی استاذ ادارہ شرعیہ پٹنہ٬موضوع:اعلی حضرت استدلال کی دنیا میں ٬مفتی غلام اختررضانوری ازہری٬موضوع:اعلی حضرت مرجع علمائے عرب٬مفتی عبدالباسط مصباحی
٬موضوع: حضرت انقلاب افری فکر کے حامل ٬مولاناراشدحسین مصباحی٬موضوع:اعلی حضرت بحیثیت امام الاصفيا،مفتی وسیم اخترضیائ ،موضوع اعلی حضرت اورسماجی خدمات،غلام رسول اسماعیلی،موضوع:اعلی حضرت کا تعارف اور خاندانی پس منظر ان کے علاوہ حافظ وقاری فخرالدین رضوی،حافظ وقاری معراج احمدفریدی،حافظ وقاری محمد اکمل رضا،حافظ وقاری برہان الدین ،جناب قاری اكبررضاودیگرعلماءاظہارخیال کریں گے۔اس پروگرام میں شہرپٹنہ کے علماےاہل سنت وائمہ کرام اورادارہ کے اساتذہ،طلبا،اراکین وعلاقے کے عوام الناس کی شرکت ہوگی اس پروگرام میں امام علم ومعرفت کی شخصیت اور خدمات کودلوں پرنقش کرنے کا حسین موقع ملے گا۔آپ سبھی محبان اعلی حضرت سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں ۔