تاثیر ۱۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بتیا 19 اگست (محمد قمرالزماں)
ادارہ ادب اسلامی ہند بتیا کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ اسلامیہ بتیا کے وسیع ہال میں جشن یوم آزادی کے عنوان سے ایک ادبی اور شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شہر کے بزرگ شاعر ابوالخیر نشتر نے کی اور نظامت کا فریضہ ادارہ کے صدر محمد قمرالزماں قمر نے ادا کیا. قاری محمد ارشاد کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا جس کا ترجمہ قمرالہد’ نےکیا. سب سے پہلے تیل پور جوگیہ دیوراج کی محترم اور مقبول شخصیت بدرا لحسن کیف کے سانحہ ارتحال پر ناظم مشاعرہ محمد قمرالزماں قمر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئےانکی شخصیت پر روشنی ڈالی اور ڈائس پر موجود مدرسہ اسلامیہ کے صدر مدرسہ مفتی فیض احمد سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائےمغفرت کی درخواست کی. دعا کے بعد جشن آزادی سے متعلق نثری پروگرام کا آغاز ہوا جس میں تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر ماجد علی نے یوم آزادی کے حوالے سے ملک کی ترقی کے لئے باہمی اتحاد اور ایمانداری کو نہایت ضروری بتایا – نکھل چند پانڈے ایڈوکیٹ نے “ہندو مسلم ایکتا اور سوتنترتا سنگرام میں مہیلاؤں کا یوگ دان” کے عنوان سے ایک شاندار مضمون پڑھ کر سامعین کا دل جیت لیا- مہمان خصوصی ام جے کے کالج کے پروفیسر ڈاکٹر راجیش کمار چندیل نے قومی ایکتا پر ایک مدلل اور جامع تقریر کی – فہیم حیدر ندوی سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند بتیا نے “یوم آزادی کا پیغام قوم کے نام” کے عنوان سے ایک عمدہ مقالہ پیش کیا – ڈاکٹر ایم عارف کے مقالہ کا عنوان تھا “جنگ آزادی اور اسلاف کی قربانی” جسے سامعین نے خوب سراہا- دوسرے دور میں مشاعرہ ہوا جس میں ابوالخیر نشتر ،محمد قمرالزماں قمر ،افتخار وصی ،ڈاکٹر ظفر امام ،ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر ،اختر حسین اختر،حسن امام قاسمی ،مجیب الرحمن’مجیب ،ارون گوپال ،انیل انل ،لال بابو شرما ،اور چندریکا رام نے سامعین کو اپنے عمدہ کلام سے نوازا اور داد و تحسین سے خوب نوازے گئے – اخیر میں صدر ادارہ ادب اسلامی ہند بتیا محمد قمرالزماں قمر نے سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا سامعین میں جن لوگوں کی شرکت رہی ان میں امیر مقامی محمد علی ،صفدر حسین،جان عالم ،مفتی فیض احمد ،سید شہاب الدین ،آفاق عالم،اقبال رضا ،محمد مستقیم ، تسنیم احمد، محمد ماجد،نصیر عالم ،نذیر عالم ،محمد قربان علی،مدرسہ اسلامیہ کے ناظم محمد ارمان،نسیم حیدر،شمیم حیدر ،انیس عالم ،محمد اسلم ،شمشاد صیفی، رفیع احمد خان اور چندیشور کمار کا نام اہم ہے.