تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ضلع مجسٹریٹ سیتامڑھی، رچی پانڈے نے کلکٹریٹ میں منعقدہ جنتا دربار پروگرام میں شکایت کنندگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ جنتا دربار میں آج کل 115 شکایت کنندگان آئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایک ایک کر کے تمام شکایت کنندگان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے جنتا دربار پروگرام میں موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے پوری لگن سے کام کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔عوامی شکایت کے ازالے کے قانون کے تحت دوسری اپیل اتھارٹی کی سماعت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیتامڑھی رچی پانڈے نے کی۔ کل 18 شکایت کی سماعت ہوئی جس میں 02 پر حکم دیا گیا۔