تاثیر ۲۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 اگست: آئی سی سی کے نئے مقرر کردہ چیئرمین جے شاہ نے جمعرات کو قومی کھیلوں کے دن (میجر دھیان چند کی یوم پیدائش) کے موقع پر سب کو مبارکباد دی۔’دی وزرڈ’ کے نام سے مشہور دھیان چند نے 1925 سے 1949 تک ہندوستانی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران سینٹر فارورڈ کے طور پر کھیلے گئے 185 میچوں میں 1500 سے زیادہ گول اسکور کیے، جس میں 1928، 1932 اور 1936 میں اولمپک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ انہیں 1956 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا اور ان کی سالگرہ 29 اگست کو قومی کھیلوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آئی سی سی کے نومنتخب صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، “اس قومی کھیلوں کے دن پر، میں اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگی کھیلوں کے لیے وقف کر دی ہے۔ جیسا کہ ہم میجر دھیان چند جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم ان کے یوم پیدائش پر ان کی میراث کا احترام کرتے ہیں، آئیے ہم ہندوستان کو عالمی پیمانے پرکھیلوں کے پلیٹ فارم پر ایک سپر پاور بنانے کا عہد کریں۔
قبل ازیں منگل کو جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔ شاہ، جو اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، یکم دسمبر 2024 کو یہ باوقار کردار سنبھالیں گے۔
آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز کے مطابق، موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے تیسری مدت کے لیے انتخاب نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد شاہ چیئرمین کے عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔