تاثیر ۲۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام)۔ پنجاب کیسری اور ہند سماچار اردو اخبار گروپ جالندھر کے سینئر صحافی مظہر عالم کو بھارتیہ کلا سنگیت منچ پنجاب کی جانب سے “محمد رفیع ایوارڈ 2024” سے نوازا گیا ہے۔صحافی مظہر عالم کو پی اے پی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں اے ڈی جی پی محمد فیاض فاروقی آئی پی ایس اور ڈی آئی جی جالندھر رینج اندر بیر سنگھ (آئی پی ایس)، بھارتیہ کلا سنگیت سنستھا پنجاب کے بانی پدم روشن، کٹو گریوال ایجوکیشنل ڈائریکٹر، سنی بھاگرا ایس ای پی ایس پی سی ایل جالندھر، پرسدھ افضل منگلوری اور دیگر نے صحافی مظہر عالم کو صحافت اور معاشرے کی ترقی کے لیے معاشرے میں بے خوفی سے خدمات انجام دینے پر “محمد رفیع ایوارڈ” سے نوازا۔ پروگرام کے چیئرمین گرباز سنگھ نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال کسی نہ کسی اچھے صحافی کو دیا جاتا ہے۔
اس قابل فخر ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر صحافی جعفر امام قاسمی نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صحافی مظہر عالم بہار کے سہرسہ ضلع کے رہنے والے ہیں اور پنجاب کے جالندھر ضلع میں 21 سال سے پنجاب کیسری گروپ میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی اور سماجی طور پر معاشرے کی ترقی کے لیے کام کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں پنجاب حکومت نے انہیں بہترین صحافی کا ایوارڈ دیا تھا۔ گرو نانک دیو یونیورسٹی (جے این ڈی یو) امرتسر کے شعبہ اردو کی انتظامی کمیٹی کے دو سال تک رکن رہے ہیں۔
صحافی مظہر عالم اس وقت اردو پریس کلب پنجاب کے چیئرمین، صوفی شاعر حضرت مولوی غلام رسول عالم پوری ٹرسٹ ہوشیار پور کے جنرل سیکرٹری، جمعیت علمائے ہند جالندھر کے صدر، مسلم ایکتا ویلفیئر کمیٹی پنجاب کے بانی و چیئرمین، انجمن اردو ادب پنجاب کے جنرل سیکرٹری، مسجد قبا کھمبہ جالندھر کے جنرل سیکرٹری ہیں، پنجاب پریس کلب کے ممبر ہیں، مظہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، اور پنجاب میں فروغ اردو کے لیے بہت اہم خدمات انجام دے رہے ہی