خواتین کے لیے کام کی جگہوں کو محفوظ بنانے کے لیے شی باکس پورٹل کا آغاز

تاثیر  ۲۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اگست: خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے کام کی جگہوں پر خواتین کے جنسی استحصال کی شاکیتں درج کرنے اور ان کی نگرانی کے لئے ایک مرکزی پلیٹ فارم نئے شی-باکس پورٹل کا آغاز کیا ہے ۔ پورٹل کے آغاز کے موقع پر بات کرتے ہوئے، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اناپورنا دیوی نے کہا، “یہ اقدام کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کی شکایات کو حل کرنے کے لیے ایک زیادہ موثر اور محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ پورے ملک میں خواتین کے لئے محفوظ اور زیادہ مشترکہ کام کاج کا ماحول بنانے کی حکومت کے عزم کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پورٹل یقینی کرے گا کہ ذاتی معلومات عوام کئے بغیر محفوظ طور سے شکایتیں درج کی جا سکتی ہیں ۔ اس پروگرام کے دوران وزارت کی نئی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر خواتین و اطال بہبود کی وزارت کے سکریٹری ٹھاکر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔