تاثیر ۲۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فریدآباد، 29 اگست: فرید آباد میں سابق ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ کے بعد اب ان دو دیگر بائک کا بھی چالان جاری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گرجر اور کابینہ وزیر مول چند شرما ان بائک پر سوار تھے۔ دونوں وزراء نے ترنگا یاترا کے دوران بائک پر بیٹھتے وقت ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ تاہم اس معاملے میں وزیروں اور رہنماؤں کے چالان کر کے شاباشی لوٹنیوالی ٹریفک پولیس کی غفلت بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ پوسٹل ای چالان پر لکھی گئی تاریخ اور جگہ دونوں غلط ہیں۔ جس تاریخ اور مقام پر محکمہ ٹریفک نے ان دونوں رہنماؤں کا چالان جاری کیا ہے، اس دن وہ وہاں نہیں گئے تھے۔
اسی طرح کی کارروائی گزشتہ اتوار کو ٹریفک پولیس نے اس بائک کے خلاف کی تھی جس پر سابق ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ سوار تھے۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت انہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ ٹریفک پولیس نے اتوار کو دونوں وزراء کی موٹر سائیکل پر سوار افراد کے چالان جاری کر دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دو وزیر کرشن پال گجر اور مول چند شرما 25 اگست کو فرید آباد میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے۔ مرکزی وزیر مملکت جس بائک پر بیٹھے تھے وہ ڈبوا کالونی کے رہنے والے پروین شرما کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جبکہ مول چند شرما جس بائک پر سوار تھے وہ امیت کمار کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔