تاثیر ۲۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن (جمعیة اسٹڈی سینٹر، جمعیة علماء ہند کی ایک ذیلی شاخ ہے جس کا مقصد مدارس اسلامیہ کے طلبہ کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔ اس شعبہ میں ملکی سطح پر مدارس اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کا این آئی او ایس کے تحت سیکنڈری و سینئر سیکنڈری لیول میں داخلہ کا نظام ہے جہاں اب تک تقریبا17/ ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ اسی شعبہ سے متعارف کرانے کےلئے سوپول کے مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ دھرم پٹی اسلام پور جامع مسجد سمراہی بازار میں مولانا نعمان قاسمی صدر جمیعت علماء سوپول کی صدارت میں منعقد ہوا ۔پروگرام کا آغاز حافظ امان اللہ کی تلاوت سے ہوا اور مولانا حفیظ اللہ اظہر قاسمی نے نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا۔ افتتاحی خطاب میں مولانامفتی محمد امان اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سوپول، بانی و مہتمم جامعہ رشیدیہ گنپت گنج نے جمعیة علماءہند کے سوسالہ تاریخ کا اجمالی ذکر کیا اور ملک وملت کے لئےان کے گرانمایہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اس کے مختلف شعبوں کا ذکر کیا خصوصا دینی تعلیمی بورڈ،جمعیة یوتھ کلب،اصلاح معاشرہ اور جمعیة اوپن اسکول کا اجمالی تعارف کرایا اور بتایا کہ آج آپ کے سامنے اسی اوپن اسکول جس کا نام اب “جمعیة اسٹڈی سینٹر”ہوگیا ہےاسی کا تفصیلی خاکہ پروجیکٹر کے ذریعے پیش کیا جائے گااسی لئے دہلی سے ہمارے مہمان مکرم تشریف لائے ہیں اس کے بعددہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی “حضرت مولانا ولی اللہ صاحب قاسمی مرکزی معاون جمعیة اسٹڈی سینٹرجمعیة علماء ہند “نےجمعیة اسٹڈی سینٹر کاتعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ اسٹڈی سینٹر موجودہ وقت میں مدارس اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کو سیکنڈری و سینئر سیکنڈری لیول کی تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے یہ این آئی اوایس کے فریم ورک میں کام کرتا ہے جس میں 14؍سال سے زائد عمر کے بچے و بچیاں داخلہ لےکرسیکنڈری و سینئر سیکنڈری لیول کی سند حاصل کرسکتے ہیں ،جمعیۃ اسٹڈی سینٹر سے مدرسہ کی تعلیم و نصاب ، نظام میں کوئی فرق نہیں آئے گا بلکہ تعلیمی وقت کے علاوہ ایک گھنٹہ روزانہ آن لائن تعلیم ہوگی جس کے ذریعہ طلبہ و طالبات بسہولت تیاری کر سکتے ہیں، طلبہ و طالبات من پسند مضامین منتخب کرسکتے ہیں۔ اور ایگزام دے کر سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں ان کے خطاب کے بعد مدارس کو کیسے جوڑا جائے اور داخلہ کس طرح لیاجائے اس پر سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا اس پروگرام کےاہم شرکاء میں حضرت مولانا نعمت اللہ قاسمی بانی ومہتمم جامعہ محمودیہ و جامعہ زبیدہ للبنات چھٹہی پلار ،مولانا یوسف صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ نجیبیہ سرجاپور و نائب صدر جمعیة علماء سوپول ومولانا محمد عامر قاسمی استاذ شعبہ انگریزی جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ ومولانا محمد صدام حسین عثمانی استاذ درجہ دینیات جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول بہار ومولانا نورعالم قاسمی مہتمم دارالقران بیریا اراضی ونائب صدر جمعیة علماء سوپول ومولانا منصور عالم قاسمی بانی ومہتمم مدرسة الحرمین کسہر مال وقاری اجمل صاحب بانی و مہتمم جامعہ احیاء العلوم اندر پور ومولانا علاء الدین صاحب جامعہ اقرء للبنات پرواہا کمل پورو قاری طفیل صاحب مہتمم مدرسہ انوار رحمانی پرتاب گنج ومفتی اسلم جامعہ قاسمیہ بیریا کمال وقاری توحید صاحب مدرسہ حضرت ابو ھریرہ نرہیا چھاتاپورو حافظ ناظم صاحب مدرسہ سمیہ للبنات کسہر مال و مولاناحفیظ اللہ قاسمی و حافظ امان اللہ مدرسہ نعمانیہ للبنات سمراہی ومولانا قدرت اللہ جامعہ احیاء العلوم سمراہی قابل ذکر ہیں اخیر میں صدر محترم کے دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔