وزیر اعظم 30 اگست کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

تاثیر  ۲۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی 30 اگست کو مہاراشٹر کے دورے پر ہوں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم ممبئی میں جے آئی اے ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2024 سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 1.30 بجے، وزیر اعظم پالگھر کے سڈکو گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پالگھر میں تقریباً 76,000 کروڑ روپے کے وادھوان پورٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وادھوان ہندوستان کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی۔ یہ بندرگاہ ہندوستان کے سمندری رابطے میں اضافہ کرے گی اور عالمی تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم تقریباً 1,560 کروڑ روپے کی مالیت کے 218 فشریز پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔