علاج کے دوران لائے گئے قیدی کی ہوئی موت

تاثیر  ۲۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گھر کے لوگوں نے لگایا الزام، پولیس کی مار سے ہوئی ہے موت،  موجود پولیس اہلکار ہوئے فرار ۔ 
سیتامڑھی(مظفر عالم)
ضلع صدر اسپتال میں پولیس حراست میں ایک قیدی کی موت ہوگئی۔  پولیس نے اسے 3 دن پہلے گرفتار کیا تھا۔  واقعے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے، گھر کے لوگوں نے اسپتال میں خُوب ہنگامہ برپا کیا تھانہ سٹی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو ختم کرایا۔  اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے بہت ماَرا جس کی وجہ سے موت ہوئی ہے، دوپہر قیدی کو سیتامڑھی منڈل جیل سے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا تھا۔  جہاں اس کی موت ہو گئی۔  بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد قیدی کی حفاظت کے لیے اسپتال میں موجود پولیس اہلکار اسپتال سے فرار ہوگئے۔
مرنے والے شخص کی شناخت مکیش مکھیا (36) ولد وندیشور مکھیا ساکن بتھناہا مغربی ٹولہ کے طور پر کی گئی ہے۔  اہل خانہ نے بتایا کہ مکیش مکھیا کو 26 اگست کو بتناہا پولیس نے گھر سے گرفتار کر جیل بھیجا تھا، اس معاملے میں تھانہ صدر دھنجے چودھری نے بتایا کہ مکیش کے شراب پینے کی اطلاع ملی تھی۔  اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔  جیل میں بیمار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاںاُس کی موت ہوگئی ہے۔  فی الحال تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  اس کے علاوہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔