شان پریہار پروفیسر گوہر صدیقی کا انجمن باشندگان بہار ممبئی کے دفتر میں ہوا پرتپاک استقبال

تاثیر  ۳۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
 سیتامڑھی کے پریہار بلاک سے تعلق رکھنے والے سابق ضلع پارشد اور سینئر سماجی و سیاسی رہنما شان پریہار پروفیسر گوہر صدیقی کا انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر دفتر میں انجمن باشندگان بہار کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی نے مہمان موصوف کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پروفیسر گوہر صدیقی کا تعلق سیتامڑھی ضلع کے پریہار بلاک سے ہے، یہ ماضی میں پریہار کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع پارشد رہ چکے ہیں، علاقے میں سماجی، ملی اور سیاسی شخصیت کی حیثیت سے معروف و مشہور ہیں، یہ شان پریہار ہیں بلکہ اگر ان کو شیر پریہار کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا، گوہر صدیقی اپنے کارناموں کی وجہ سے علاقے ہی نہیں بلکہ بیرون علاقہ بھی کافی معروف ہیں، یہ آج انجمن باشندگان بہار تشریف لائے ہیں ہم سب ان کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں. اس موقع پر پروفیسر گوہر صدیقی نے انجمن باشندگان بہار کے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی اور تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں انجمن باشندگان بہار اور محمود حکیمی کے کارناموں سے بخوبی واقف ہوں، ہمیشہ میڈیا کے ذریعے ان کے کارناموں کو دیکھتا رہتا ہوں، آج انجمن کے دفتر آکر بہت خوشی ہوئی اور جتنا کچھ سنا تھا اس سے کہیں زیادہ پایا، یقیناً انجمن باشندگان بہار ممبئی میں اہل بہار کی امیدوں کا مرکز ہے اور تمام بہار والوں کی نمائندہ تنظیم ہے، میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس انجمن کو نظربد سے محفوظ رکھے آمین اور تمام ذمہ داران کو قوم وملت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے آمین.