عوامی مقامات پر چسپاں کیے جا رہے ہیں ڈائل 112 کے کیو آر کوڈ

تاثیر  ۱۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 19 اگست: ڈی جی پی انوراگ گپتا کی ہدایت پر خواتین کی حفاظت اور اے ٹی ایم سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کے لیے ڈائل 112 کا کیو آر کوڈ بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں کوتوالی کے ڈی ایس پی پرکاش سوئے کی قیادت میں عوامی مقامات پر کیو آر کوڈ چسپاں کیے جارہے ہیں۔
ضلع کے تمام آٹوز، ای رکشا اور میونسپل بسوں پر کیو آر کوڈ چسپاں کیے جا رہے ہیں، جنہیں خواتین آسانی سے اسکین کر کے چھیڑ چھاڑ اور دیگر شکایات ڈائل 112 پر درج کر سکتی ہیں۔ اسی طرح اے ٹی ایم سے متعلق فراڈ یا سائبر کرائم کے بارے میں معلومات اور شکایت کے لیے ایک کیو آر کوڈ بنایا گیا ہے، جسے شہر کے تمام اے ٹی ایم میں چسپاں کر دیا جائے گا۔ عام لوگ اسے آسانی سے اسکین کر سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر ڈائل 112 پر اپنی شکایت درج کرائیں گے۔
ڈائل 112 کو کیو آر کوڈز کی فراہمی کے ذریعے مزید موثر بنایا گیا ہے، تاکہ لوگ آسانی سے اپنی شکایات درج کر سکیں اور فوری مدد حاصل کر سکیں۔