تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ (پریس ریلیز) ملحقہ مدارس کے اساتذہ کوآفات وانتظامات کی ٹریننگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے اسی پروگرام کے تحت بھاگلپور،نوادہ اوربانکاکے پچاس اساتذہ کرام کودوروزہ آفات وانتظامات کی ریفریش ٹریننگ ماسٹر ٹرینراورایس ڈی آرایف کی ٹیم کے ذریعہ بہترین انداز میں یوتھ ہاسٹل فیزرروڈنزدگاندھی میدان میں دی گئی ،تمام اساتذہ نے بڑے ہی محنت اور لگن سے ٹریننگ حاصل کیااوریہ عہدکیاکہ اپنے مدرسے میں جاکر بچوں کوآفات وانتظامات کے بارے میں روشناس کراءیں گے،تمام اساتذہ کرام کے لئے آپداپربندھن وبھاگ بہار سرکارکی طرف سے بہتر کھانے پینے،رہنے سہنے کاانتظام کیاگیا ساتھ ہی آمدورفت کے اخراجات بھی ادا کیے جاءیں گے،اس موقع پراس پروگرام کی نوڈل آفیسر محترمہ سمبل افروزصاحبہ نے تمام اساتذہ کرام کاشکریہ اداکیا اوراپنے ہاتھوں سے سرٹیفکیٹ دیکرخیروخوبی کے ساتھ روانہ کیاواضح رہے کہ اس پروگرام کے ماسٹر ٹرینرکے طورپر مفتی ظل الرحمن قاسمی،محترمہ راضیہ سلطانہ،شبیراحمداور مفتی ساجداقبال تھے۔