تاثیر ۱۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جے پربھا میدانتا اسپتال کے مریضوں میں 500 پودے تقسیم کیے گئے۔
ماحولیات کے تحفظ کے لیے درخت لگانا ضروری ہے
اسپتال نے سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک، پٹنہ کے ساتھ مل کر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے نام سے پودے تقسیم کیے ہیں۔
# ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ کے وزیر ڈاکٹرپریم کمار نے پودے تقسیم کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔
سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک پٹنہ کے ڈائریکٹر ستیہ جیت کمار اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر روی شنکر سنگھ نے بھی پودے بانٹے
پٹنہ، 16 اگست 2024: جے پربھا میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال، پٹنہ نے سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک، پٹنہ کے تعاون سے جمعہ 16 جولائی کو اپنے اسپتال کے احاطے میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اسپتال کےپانچ سو مریضوں میں پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے درخت لگانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم آکسیجن کی مقدار کو بڑھانے، زمین کے درجہ حرارت کو کم کرنے، زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے اور آلودگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ درخت کی اہمیت کے بارے میں متسیہ پران میں لکھا ہے کہ 10 کنوؤں کے برابر ایک، 10باوڑی کے برابر ایک تالاب، 10تالاب کے برابر ایک بیٹا اور10 بیٹوں کے برابر ایک درخت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کے بڑے ہونے تک ان کی بچوں کی طرح دیکھ بھال کی جائے، بعد میں جب وہ بڑے ہوں گے تو آپ کی ماں کی طرح دیکھ بھال کریں گے۔
وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کچھ مریضوں کو پودے دے کر اس پروگرام کا آغاز کیا۔اس موقع پر جئے گاندھی بائیولوجیکل پارک، پٹنہ کے ڈائریکٹر ستیہ جیت کمار اور اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر روی شنکر سنگھ نے مریضوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر روی شنکر سنگھ نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے شجرکاری کی سخت ضرورت ہے۔ آج پوری دنیا میں پھیلی گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف بیماریوں کا علاج کرتے ہیں بلکہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ اسی کے تسلسل کے طور پر ہم نے یہ پروگرام منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماحول محفوظ رہے اور جنگلات برقرار رہیں تو ہم مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔