امبیر درگاہ میں عرس 1 ستمبر کو

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش) ہر سال کی طرح اس سال بھی مقامی شیخانہ محلہ واقع امبیر درگاہ میں حضرت سید شاہ مخدوم سلطان احمد چرم پوس تیغ برہنہ ہمدانی رحمت اللہ علیہ کا 670واں سالانہ عرس 1اور 2 ستمبر کوہے۔ مذکورہ باتیں امبیر درگاہ کے سجادہ نشیں سیدشاہ نیر سہروردی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کہی۔ انہوں نے مریدان،متو سلین اور عقیدت مندوں سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر فیض روحانی حاصل کریں۔ معلوم ہو کے اس عرس کے موقع پر ملک کے کونے کونے سے لوگ اتے ہیں۔