تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے دھنکول گاؤں میں بچوں کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ دیکھتے دیکھتے پر تشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگیا واقعیہ جمعرات کے شام کی ہے دھار دھار ہتھیار و لوہے کے راڈ سے جانليوا حملہ میں ایک ہی خاندان کے نصف درجن خاتون بچے مرد زخمی ہو گئے اس ضمن میں نریش ساہ کی بیوی سیتا دیوی نے سمری تھانہ کو تحریری طور پر درخواست دے کر یہ الزام عائد کیا ہے کہ 22 اگست کو دوپہر 11 بجے میرا بیٹا گاؤں کے اشوک کے درخت کے قریب بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اسی دوران سدھیر ساہ کے بیٹے امن کمار 19 سالہ میرے بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کر اس کے گلے میں رسی باندھ کر درخت سے لٹکانے کی کوشش کی جب میں شور غل سن کر دوری اور بیچ بچاؤ کر اپنے بیٹے کو ملزم امن کے قبضے سے آزاد کرایا اور ڈانٹ ڈپٹ کر امن کو بھاگنے کے بعد دوبارہ امن کمار ، کالو دیوی اجے ساہ گنیش ساہ، سونی دیوی شیلہ دیوی، انو کماری انجلی کماری سبھی ایک مشورہ کر اپنے ہاتھ میں لوہے کا روڈ لاٹھی ڈنڈا و دھار دھار ہتھیار سے لیس ہو کر مجھے و میرے بیٹے پنکج کمار کو جان مارنے کی نیت سے مار پیٹ کی شور غل سن کر آس پاس کے لوگ بیچ بچاؤ کیا واقعہ کی اطلاع پر جب میں وہاں پہنچی تو راستے میں گنیس ساہ نے ایک رائے کر اپنے گھر کے باہر بجلی پول میں رسی سے باندھ دیا اسی دوران بانس سے گنیش ساہ امن کمار تینوں باپ بیٹے مل کر مار پیٹ کی اہل خانہ کے لوگوں کو اطلاع ملنے پر جب بچانے پہنچے تو گنیش ساہ دیگر لوگوں کو بلا کر دوبارہ مارپیٹ کی سبھی لوگ کسی طرح جان بچا کر سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا مار پیٹ میں خاتون کا دونوں ہاتھ فیکچر ہونے کے ساتھ پورے جسم میں شدید زخم ہیں تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ زخمی کی جانب سے موصول ہوئے درخواست کی روشنی میں کاروائی کی جا رہی ہے