ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایم-اے (اردو) فائنل سیمسٹر کا نتیجہ

تاثیر  ۲۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

وحیدہ پروین ٹاپر – دانش انصاری اور شبانہ خاتون بالترتیب سکنڈ اور تھرڈ ٹاپر
کولکاتا ٢٣/ اگست: ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی (باراسات) کے اگزامنیشن سیکشن نے ایم-اے (اردو) ، سیشن: 2022-2024 کے فائنل سمسٹر کے ریزلٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شعبہ اردو کی ہونہار طالبہ وحیدہ پروین (بنت جناب عابد حسین، کانکی نارہ) نے ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وحیدہ کے ریزلٹ کا مجموعی فیصد 82.40 اور اوسط گریڈ پوائنٹ 9.17 ہے ۔ عزیزی دانش انصاری (ابن جناب عبدالرشید، شیب پور، ہوڑہ) نے مجموعی 74.67 فیصد اور اوسط گریڈ پوائنٹ 8.63 حاصل کرکے سکنڈ ٹاپر کا خطاب حاصل کیا ہے اور عزیزہ شبانہ خاتون (بنت جناب محمد حسین مرحوم، کمرہٹی) مجموعی مارکس 73.50 اور اوسط گریڈ پوائنٹ 8.50 حاصل کرکے تھرڈ ٹاپر ہوئی ہیں۔ امسال شعبہ اردو کا ریزٹ صد فیصد رہا ۔ اس شاندار نتائج پر اساتذہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کامیاب اسٹوڈنٹس کو دعائیں اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ واضح ہو کہ ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا آغاز 2019 میں ہوا تھا اور یہ تیسرا بیچ ہے جس نے پوسٹ گریجویشن کا کورس مکمل کیا ہے۔