تاثیر ۲۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نیشنل اینٹی کرپشن بیورو کا قومی کنونشن مورخہ 21 اگست کو اورنگ آباد کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقد ہوا جسمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہتاس ڈسٹرکٹ آفیسر منٹو سنگھ کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ نیشنل کنونشن میں بیسٹ آفیسرس ایوارڈ اور ہر شعبہ میں بہتر کام کرنے والے افسران کو اعزاز سے نوازے جانے کو لیکر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قومی کنونشن میں منیش کمار شرن ڈہری کے افسر کی حیثیت سے جنہوں نے 24 گھنٹے انتظامی خدمات فراہم کیں، کو بھی یادگاری اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن سے نوازا گیا ۔ اورنگ آباد میونسپل کونسل کے چیئرمین ادے گپتا، شہر کے مشہور ڈاکٹر ہریتک کمار اور ماہر تعلیم اور مگدھ کے مشہور نجومی آچاریہ شیو نارائن سنگھ قومی کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جسکے حوالے سے اے سی آئی بی کے نیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ابھیجیت کمار، نیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ستیانند کمار، نیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر اویناش کمار، نیشنل سکریٹری آدتیہ سریواستو، نیشنل سکریٹری گووند کمار نے اس پروگرام میں پورے ہندوستان سے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ منیش کمار شرن اور منٹو سنگھ کو اعزاز سے نوازے جانے پر ضلع کے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ منیش کمار شرن نے انتظامی شعبہ میں پورے ہندوستان میں آپریشن بدعنوانی کے خلاف بہترین کارکردگی پر اینٹی کرپشن انویسٹی گیشن بیورو کے سینئر افسر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔