انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک

تاثیر  ۴  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،04ستمبر:انگلش چینل میں کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش چینل میں ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد ڈوب گئے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ ایک کشتی میں کافی تعداد میں لوگ سوار تھے جو انگلش چینل کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران کشتی الٹ گئی۔