محبوبہ مفتی کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے پر معافی مانگنی چاہیے: عمر عبداللہ

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 23 ستمبر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور گاندربل اور بڈگام حلقوں کے لئے پارٹی کے امیدوار عمر عبداللہ نے پیر کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی سے کہا کہ وہ 2015 اور 16 میں دو بار بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے والے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو اپنے بارے میں زیادہ اور ان کے بارے میں کم بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ واضح کرنا چاہئے کہ وہ 2015 اور بعد میں 2016 میں بی جے پی کو یہاں کیوں لائیں اور ایک غیر ذمہ دارانہ “دودھ اور ٹافیاں والا تبصرہ کیوں کیا۔ “انہیں لوگوں کے سامنے معافی مانگنی چاہئے اور پھر کوئی بیان دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں بند افراد کے خلاف مقدمات کا جائزہ لے۔