تاثیر ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا 23/ ستمبر (پریس ریلیز) حضور رحمتہ اللعالمین رسول کریم ﷺ کی ۳۳ ویں پشت کی اولاد گرامی سراج الاولیاء سید نا و مولانا حضرت سید شاہ محی الدین ہارون الرشید القادری البغدادی ملقب حضور عالی کا ۱۱۸ واں سالانہ عرس مبارک ان کے پوتے ، سجادہ نشین و جانشین در بار شریف کے پیر صاحب حضرت مولانا سید شاہ ظلال مرشد القادری سابق ممبر مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے زیر اہتمام در بار شریف ۲۲ مفید الاسلام لین کلکتہ ۱۴ میں گذشتہ ۲۲ ستمبر مطابق ۱۹ ربیع الاول کی شب کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد سید منہاج حسین الحسینی اور پیرزادہ سید مامون مرشد القادری نے میلاد شریف پڑھا۔ پیرزادہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید مصطفی مرشد جمال شاہ القادری صدر شعبہ عربی مولانا آزاد کالج کولکاتا نے اپنی تقریر میں صاحب عرس کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ آخر میں پیر طریقت حضرت سید شاہ ظلال مرشد القادری کی تقریر و مناجات کے ساتھ یہ نورانی مجلس اختتام پذیر ہوئی۔