تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نینی تال، 12 ستمبر: پہاڑوں میں موسلادھار بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا ریڈ الرٹ درست ثابت ہوا ہے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں رات سے ہی بارش شروع ہو گئی تھی۔ کبھی تیز اور کبھی ہلکی ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے شہر کے کئی لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور ڈی ایس اے گراونڈ میں نندا دیوی مہوتسو کے تحت منعقد ہونے والا میلہ بھی متاثر ہوا ہے۔
بارش اور آندھی کی وجہ سے میلے کے احاطے میں نصب مین گیٹ، جس کے نیچے سے ماتا نندا-سنندا کا جلوس گزرتا تھا، زمین بوس ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ دکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ صبح سے دکانیں نہیں کھل سکیں۔ جھولے بھی کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔ دکاندار کسی طرح پالیتھین لگا کر اپنا سامان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ گاڑیوں میں اپنے سامان بھی بھرتے نظر آرہے ہیں۔