تاثیر ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دہلی، 27ستمبر، 2024: پاکیزگی اور صحت کے تئیں اپنے عزم کے لئے مشہور برانڈ ہمدرد فوڈز انڈیانے مشہور اداکارہ اَدیتی راؤ حیدری کو ہمدرد ہنی کا نیا چہرہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اَدیتی راؤ حیدری کی خصوصیت ’’نو کمپرومائز ہنی ‘‘ مہم میڈیا میں چلائی گئی ، جس میں یہ دکھایا گیا کہ کیسے ہمدر اُن کے لئے زندگی میں کسی بھی چیزسے سمجھوتہ نہ کرنے کا محرک بن گیا۔ مہم میں شہد کے انتخاب کے دوران معیار اور پاکیزگی کی اہمیت پر ایک دلکش طریقے سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
اَدیتی راؤ حیدری کی سدا بہار خوبصورتی اور حسن سلوک ہمدرد ہنی کی دنیا کو خوبصورتی کے ساتھ منعکس کرتا ہے، جو وراثت ، پاکیزگی، فطرت میں گہرائی کے ساتھ مضمر ایک پروڈکٹ ہے۔ ہمدر ہنی، اپنی قدرتی خوبیوں کے ساتھ، روزانہ استعمال کے لیے مثالی ہے، جو روزمرہ کے معمولات کے لئے ایک مکمل اور صحت سپلیمنٹ عطا کرتا ہے۔ یہ برانڈ قدرتی خوبیوں سے بھرپور بہترین، اعلیٰ درجے کے شہد کی فراہمی کے لئے اپنے مضبوط عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ مہم کا تھیم ’’کوئی سمجھوتہ نہیں‘‘ اَدیتی کے ساتھ اچھی طرح سے جڑتا ہے، وہ اپنی زندگی کے ہر پہلو میں بہترین کارکردگی کے لیے اپنی غیر سمجھوتہ لگن کے ساتھ دکھا ئی دیتی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ کوششوں سے لے کر ذاتی فلاح و بہبود، تعطیل، تعلقات اور غذائی متبادل تک، اَدیتی کبھی بھی بہترین سے کم پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔ ہمدرد ہنی’’ نو کمپرومائز‘‘ فلسفے کی علامت بن گیا ہے، جو ایک قدرتی ، خالص اور اعلیٰ معیار والےمتبادل کے طور پر ان کے معمولات میں آسانی کے ساتھ ضم ہے۔ یہ برانڈ زندگی کی متحرک تصویروں کے توسط سے، ٹی وی سی مصنوعات کی پاکیزگی اور کثیر جہتی ذہانت پر زور دیتا ہے، اسے ادیتی کے غیر متزلزل معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہیں، یہ برانڈ اس بات پر زور دیتا ہے کہ جب صحت اور ذائقہ کی بات آتی ہے تو ہمدرد ہنی ’’ نو کمپرومائز‘‘ ایک انتخاب ہے۔ادیتی راؤ حیدری اس فلم میں بے مثال صداقت اور بہتری لیکر آئی ہیں۔ ان کا حقیقی طرز زندگی ہمدرد ہنی کی پاکیزگی اور معیار کی قدروں سے بالکل ہم آہنگ ہے۔ یہ فلم ان کے ذریعہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں ہمدرد ہنی سے لطف اندوز ہونے کے حقیقی لمحات کو واضح طور پر دکھاتی ہے۔
ہمدرد ہنی پر ادیتی کا یقین 100 سال سے زیادہ برسوں کے اعتماد، پاکیزگی اور معیار کی یقین دہانی سے جڑا ہوا ہے، جسے برانڈ نے فروغ دیا ہے۔ ان کی دلکشی اورخلوص انھیں مثالی سفیر بناتی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمدرد ہنی کس طرح ان کی صحت اور تندرستی میں اٹوٹ کردار ادا کرتا ہے۔ ان کی شمولیت ایک بھروسے مند اور متاثر کن بیانیہ کو یقینی بناتی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حقیقی خوبصورتی اور صحت بغیر کسی سمجھو تے کے، قدرتی متبادل کے انتخاب سے آتی ہے۔
ہمدرد فوڈز کے ساتھ اپنی وابستگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ادیتی راؤ حیدری نے کہا، ’’ہمدرد خاندان کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے۔ ہمدرد ہنی میرے گھر کا ایک اہم حصہ رہا ہے، جو اپنے بے مثال معیار اور پاکیزگی کے لیے جانا جاتا ہے۔میں ایک ایسے برانڈ کی نمائندگی کرنے کے لئے پر جوش ہوں، جو میری اقدار اور فطری اور صحت مند طرز زندگی کے تئیں عزم کے ساتھ ریفلکٹ ہوتاہے۔مجھے یقین ہے کہ اس مہم کے ذریعے، ہم اپنے مداحوں تک پہنچنے اور اپنے روز مرہ کے معمولات میں ہمدر ہنی کو شامل کرنے کے لئے انہیں متاثر کر سکیں گے۔ آج، یہ ضروری ہے کہ ہم مجموعی صحت پر توجہ دیں۔ ہمدردہنی ہمیشہ معیار اور پاکیزگی کے لیے کھڑا رہا ہے اور اس نے ہمیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شہد کو اپنانے کی تلقین کی ہے، چاہے وہ ہر صبح گرین ٹی کے ساتھ شہد لیناہو؛ کھانے اور ہمارے ناشتے میں ایک اضافی کے طور پر؛ یا چینی کے متبادل کے طور پر۔ ہمدرد ہنی ہمیں اعلیٰ معیار اور شہد کی پاکیزگی کا یقین دلاتا ہے۔
ایک صدی سے بھی زائد عرصے سے، ہمدرد فوڈز نے قدرتی صحت اور تندرستی کی مصنوعات کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔شہد کی بہترین مکھیاں اپنا شہد فراہم کرتی ہیں، اس لیے ہر قطرہ میں قدرتی طور پر پودوں کے جوہر ملے ہوتے ہیں۔ ہمدرد ہنی اب صارفین کی ایک وسیع رینج سے اپیل کرنے کی امید رکھتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو صداقت، تندرستی اور اچھی صحت کی تعریف کرتے ہیں۔
ہمدرد فوڈز انڈیا کے سی ای او جناب حامد احمد نے اس تعاون کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ہم ادیتی راؤ حیدری کو ہمدرد خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ ہمارے برانڈ کے ساتھ ان کی وابستگی روایت اور جدیدیت کا بہترین امتزاج ہے۔ صحت اور تندرستی کے تئیں ادیتی کا عزم ہمارے صارفین کو خالص، قدرتی مصنوعات فراہم کرنے کے ہمارے وژن کے ساتھ بآسانی ہم آہنگ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ نوجوانوں میں اس کا اثر ہمیں نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد دے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کی زندگیوں میں ہمدرد ہنی کی خوبیوں کو اپنانے کی ترغیب دے گا۔‘‘
ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ فوڈز کی فوڈ اینڈ بیوریج ڈومین میں اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم موڑ آیا ہے۔ ان کی وسیع اپیل اور اثر و رسوخ ہمدرد ہنی کے فوائد کو اجاگر کرنے میں مدد کریگی اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو اس قدرتی مصنوعات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرنے کی ترغیب دے گا۔
ہمدرد کے بارے میں: ہمدرد فوڈز انڈیا ایک باوقار ادارہ ہے، جس کے پاس روح افزا جیسے ہیریٹیج برانڈ ہے۔ اعتماد اور معیار کی وراثت پر پہچانے جانے والے اس گروپ کمپنی کا قیام 1906 میں عمل میں آیاتھا۔اس کا سب سے بڑا برانڈ روح افزا اپنی سیریز میںنصف فیصد بازار حصہ داری رکھتا ہے۔اور پورے بازار میں ایک جانا مانا نام ہے۔حالیہ برسوں میں، ہمدرد نے ملک شیک، لسی، پھلوں کے جوس، روح افزا ،شوگر فری ویریئنٹس، ناریل پانی، گلوکوز مشروبات اور دیگر جیسی نئی مصنوعات متعارف کر کے اپنے پورٹ فولیو کو بڑھایا ہے۔ ہمدرد نے مصالحہ جات (ہمدردخالص)، زعفران، خوردنی تیل (زیتون کا پومس تیل، سرسوں تیل)، شہد، سویا چنکس، سیوئی وغیرہ کی رینج لانچ کرکے خوردنی زمرے میں بھی خود کو داخل کیا ہے۔ پورے شمالی بھارت میں اپنی بنیادی مارکیٹ میں اس برانڈ کی نمایاں موجودگی ہے۔ یہ بھارت اور بیرون ملک کاروبار کے تمام چینلز پر آہستہ آہستہ اپنی رسائی کو بڑھا رہا ہے۔