تاثیر ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی،۲۷؍ستمبر(ایجنسی)ایمیزون انڈیا نے آج علان کیا کہ اس نے محنت اور روزگار وزارت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت ایمیزون اور اس کے اسٹافنگ ایجنسیوں میں دستیاب نوکری کے مواقع کو پوسٹ کرنے کیلئے وزارت کے نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل کا استعمال کیا جائےگا۔ اس سے پورے بھارت میں نوکری لینے والوں کو نوکری کے موقع دیکھنے میں مدد ملےگی اور ایمیزون انڈیا اور اس کی اسٹفنگ ایجنسیوں کو نوکریوں کے مواقع کو پوسٹ کرنے کی اور این سی ایس پورٹل سے صحیح امیدواروں کا انتخاب کرنے میں بھی مدد ملےگی۔ این سی ایس پورٹل پر رجسٹرڈ نوکری چاہنے والے ایمیزون پر دستیاب بہتر مواقع کو آسانی سےتلاش کر درخواست کر سکیںگے۔