عالیہ یونیورسٹی کی جانب سے “صفائی ہی خدمت ہے” کے تحت بیداری مہم

تاثیر  ۲۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ 29/ ستمبر (تاثیر بیورو) قومی سماجی سروس (NSS) کے 55 ویں یومِ تاسیس کے پر عالیہ یونیورسٹی (پارک سرکس کیمپس) میں “صفائی ہی خدمت ہے” کے تحت  ستمبر تا  اکتوبر وسیع پیمانے پر بیدار مہم  کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے پہلے دن  NSS  عالیہ یونیورسٹی کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر درخشاں زریں نے تمام طلباء و طالبات  اور این ایس ایس کے رضاکاروں کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور طہارت ایک اچھے سماج کی تشکیل کرتی ہے اور ایک صاف ستھرا سماج ہی ایک صحت مند افراد پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سماج پاک ہوگا تو شہر، ریاست، اور ملک بھی صاف اور صحت مند ہوگا۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو صفائی کی اہمیت اور اس کے فوائد کی جانب توجہ دلائی۔ جبکہ اس موضوع پر ڈاکٹر لیپیکا منڈل نے طلباء سے اپنے اطراف و جوانب کو صاف رکھنے کی تلقین کی اور اس مہم کو ہمیشہ  جاری رکھنے کی درخواست کی۔ جن رضاکاروں نے اس سماجی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان میں محمد سہراب عالم، شیخ یاسین، سلیمان خان، رابعہ خاتون، صالحہ پروین، محمد اقبال، جہان رضا، محمد نفیس ,  محمد ندیم, فرحت آرا, محمد شاہنواز علی اور محمد تنویر عالم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔