تاثیر ۱۹ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے تمام ڈویژنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں سہسرام میونسپل ڈیویژن نارتھ کے صدر سندیپ سونی کی صدارت میں آج سہسرام کے تکیہ اوور برج کے پاس رکنیت سازی مہم چلائی گئی جسمیں سینکڑوں شہر کے باشندوں کو ممبر بنایا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع صدر سشیل کمار چندرونشی، ضلع پریشد کونسلر جیون کمار، سابق ایم ایل اے جواہر پرساد، ضلع جنرل سکریٹری وجئے سنگھ، ضلع نائب صدر منگلانند پاٹھک، پنکج سنگھ، ڈاکٹر شیو ناتھ چودھری، ستیہ نارائن پاسوان، سچیت سنگھ پپو ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی مورچہ، گپتیشور گپتا، بنارسی سیٹھ، سوجیت کمار گونڈ، سنیل بالاجی، پرکاش چندر، گوپال کرشنا، کپل دیو چودھری، رام اودھیش سنگھ، ستیش کمار، راجندر چندرونشی، کوشل کشواہا، سردار ہردیپ سنگھ، راکیش سریواستو، سردار دلیپ سنگھ، راجیش سونی، گیتا پانڈے، سنیتا پانڈے وغیرہ موجود تھے ۔