بہار کے مونگیر میں گنڈک ندی پر بنایا گیا پل دریا میں ڈوب گیا، کھگڑیا ضلع سے رابطہ منقطع

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 ستمبر:بہار کے مونگیر ضلع میں گنڈک ندی پر بنایا گیا پل پیر کو دریا میں گر گیا۔ یہ واقعہ ضلع کے بیریار پور بلاک کے ہرنمار پنچایت اور گوگری کے درمیان پیش آیا، جہاں گنڈک ندی کے کنارے بنایا گیا درمیانی پل پانی میں بہہ گیا۔ آج پل گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے بختیار پور اور سمستی پور کے درمیان بنائے جا رہے چار لین پل کا اسپین گر گیا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد مونگیر میں پل ندی میں ڈوب گیا۔