تاثیر ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 11 ستمبر: بدھ کی صبح لال باغ کے گنیش گلی میں ایک بیسٹ بس نے ایک خاتون کو کچل دیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح ممبئی کے مشہور لال باغ کے بادشاہ بھگوان گنیش منڈل کے نزدیک گنیش گلی میں گنیش کے بھکت جشن منا رہے تھے۔ اچانک اسی لمحے ایک بس نے ایک خاتون کو کچل دیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی شہریوں نے گنیش گلی کو بلاک کر دیا تاہم پولیس نے شہریوں کو سمجھایا اوربھیڑ کو منتشر کیا۔