تاثیر ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گریٹر نوئیڈا، 11 ستمبر: گریٹر نوئیڈا اسپورٹس کمپلیکس میدان میں کئی جگہ کیچڑ ہونے کے ساتھ ساتھ بارش کے باعث نالیاں بھر گئی ہیں، جس کی وجہ سے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ شروع نہیں ہوسکا ہے۔ منگل کو مسلسل دوسرے دن کھیل نہیں ہوسکا، ٹاس بھی نہیں ہوسکا اور یہ خدشہ بڑھتا جارہا ہے کہ پورا کھیل ٹاس کے بغیر ہی ختم ہوجائے۔منگل کو افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے صورتحال کو سنگین تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن بارش کا موسم ناقابل برداشت ثابت ہو رہا ہے۔حالانکہ دن میں بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ میچ کیوں شروع نہیں ہو سکا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آوٹ فیلڈ ریت پر مبنی نہیں ہے، جو نمی کو جذب کرنے اور جلد خشک ہونے میں بہتر ہوتی۔ بھاری بارش نے گریٹر نوئیڈا میں نکاسی کے نظام پر بھی دباو ڈالا ہے، جو قومی راجدھانی سے تقریباً دو گھنٹے کی دوری پر ہے۔میدان کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ خراب موسم سے محفوظ رہا – مرکزی چوک، جو کھیل کی سطح اور پریکٹس پچ اور 30 گز کے دائرے پر مشتمل ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ آوٹ فیلڈ کی بہت سے پاکیٹ اور یہاں تک کہ انر سرکل کے اندر اور آس پاس کے کچھ پاکیٹ- مڈ وکٹ، مڈ آف اور کور – پھسلن والی ہیں۔ انعقاد مقام پر پر موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ اوپری لیئر پاوں کے نیچے سے ہٹنا شروع ہو گئی تھی، جس سے یہ خطرناک اور کھیل کے لیے موزوں نہیں تھی۔افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زدران پریکٹس کے دوران پھسل گئے اور ٹخنہ مڑ گیا جس کے باعث وہ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔