لوہارڈیہ تشدد اور آتشزدگی کے واقعہ کے خلاف کانگریس کا چھتیس گڑھ بند

تاثیر  ۲۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رائے پور/کووردھا، 21 ستمبر: لوہارڈیہ تشدد اور آتشزدگی کے واقعہ کے خلاف کانگریس نے آج چھتیس گڑھ بند کی کال دی۔ سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں امن و امان پوری طرح سے ختم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر داخلہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو وہ پوری ریاست کو کیسے سنبھالیں گے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ریاست کو صبح 9 بجے سے 3 بجے تک بندکی کال دی گئی تھی۔
کووردھا (کبیردھام) میں کانگریس کے بند کا اثر نظر آیا۔ شہر کے تمام دکانوں کے ساتھ اسکول بند رہے۔بڑی تعداد میں کانگریسیوں نے ریلی نکال کر بند کی اپیل کی۔ رائے پور میں کانگریس کے ریاستی صدر دیپک بیج، میئر اعجاز ڈھیبر کے ساتھ کانگریسی شاستری مارکیٹ، گنج منڈی، صدر بازار، گول بازار، بھنپوری، فافڑی ، شیلیندر نگر، سول لائن، رام ساگر پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں اسکوٹی سے پہنچے۔اس دوران انہوں نے دکانداروں سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی۔