اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کی ہدایت پر روہتاس ضلع اردو شاخ زیر اہتمام ہوا بچوں کا مباحثہ و مقابلہ پروگرام

تاثیر  ۲۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اردو زبان ہندوستان کے آئین میں قرار دی گئی 22 قومی زبانوں میں سے ایک ہے اور آج بھی اردو زبان اپنے مخصوص ادب و آداب کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتی ہے، زبان کا علم حاصل کرنا اہم فریضہ ہونا چاہئے مندرجہ بالا خیال ضلع روہتاس اردو شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثہ و مقابلہ پروگرام میں پیش کیا گیا اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کی ہدایت پر آج سہسرام میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے نے بچوں کے اس حوصلہ افزائی مباحثہ و مقابلہ پروگرام کا افتتاح کیا اور مذکورہ باتیں کہیں، افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر پرساد سنگھ نے کہا کہ اردو زبان میں ایک الگ قسم کی مٹھاس ہے جسے ہر کوئی بولنا چاہتا ہے، اسکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ایسے پروگرامات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ پروگرام میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینیئر اردو مترجم اور پروگرام انچارج اظہار عالم نے کہا کہ اردو ملک کیلئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہندی، دونوں ملک کی زبانیں ہیں، اس سے ملک کا سماجی اتحاد بھی مضبوط ہوگا آج کے اس پروگرام میں ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں سے تقریباً 60 شرکاء بچوں نے مباحثہ مقابلہ پروگرام میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیت کا اظہار کیا جسمیں بچے اور بچیاں دونوں شامل تھے ۔ اس مقابلے میں میٹرک انٹر اور بی اے کے شامل بچوں اور بچیوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو اسناد اور میڈل سے تو نوازا ہی گیا اسکے علاوہ حوصلہ افزائی رقم بھی تقسیم ہونی ہے ۔ مقابلے میں آج پانج ججوں پر مشتمل حضرات میں تھے ایس جمشید احمد، ڈاکٹر ندیم، پروفیسر متین علی بہزاد، ڈاکٹر فرزانہ پروین اور ڈاکٹر محمد رضوان عالم ۔