روٹری لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

تاثیر  ۲۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سٹی ، 28 ستمبر (پریس ریلیز): روٹری کلب آف پٹنہ سٹی سمراٹ کے ذریعہ نئے سیشن 2024-25 میں پہلی بار دو روزہ روٹری لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ پارٹ I، II اور III کا انعقاد آر آئی ڈی 3250 میں کیا گیا۔پرو گرام کے پہلے دن اس اس تقریب میں 8 کلبوں کے 45 روٹیرین ممبران نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں روٹری کی تاریخ، قیادت، کمیونیکیشن، ٹیم بلڈنگ، اور فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ اس کے لیےٹرینر کی شکل میں پی ڈی جی راجن گنڈوترا، پی ڈی جی راجب پوکھرول، پی ڈی جی ڈاکٹر آر بھرت، پی ڈی جی پرتم بنرجی، پی پی اجے نارکیشری اور پی پی ڈاکٹر سشیل پودار نے دو دن تک لوگوں میں روٹری کی تعلیمات دیں اور بتایا کہ روٹری لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ (آر ایل آئی ) روٹری کے تمام پہلوؤں کے بارے میں گہرائی سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جو نہ صرف تنظیم کے اندر بلکہ روٹری سے باہر ہماری زندگیوں میں بھی فائدہ مند ہے۔
 آرگنائزنگ کلب کی آر ایل آئی کور کمیٹی نے صدر دیوراج ولبھ، سکریٹری دیویش ناواڈیا اور ونے لامبا کنوینر، ڈاکٹر سشیل پودار، ڈویژنل چیئرمین، وجے کمار یادو، اے جی دنیش بھڈانی، پرکاش برنوال کی قیادت میں مسلسل کوششیں کیں۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے آرگنائزنگ کلب ممبران نے بھرپور محنت کی۔ ان کی کوششوں کو تمام پی ڈی جی نے سراہا۔ تمام شرکاء بہتر روٹیرین کے طور پر روانہ ہوں گے۔ سابق صدر راجیش کمار نے اسٹیج کی نظامت کی۔اس موقع پر روٹری کلب آف کنکربا غ پٹنہ کے صدر راج کشور سنگھ ، اور ممبران میں سونی کماری ، ممبر ، ڈاکٹر شنکر ناتھ ، نرنجن کمار ، اجیت کمار سنہا خاص طور سے موجود تھے ۔