کانگریس جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالے گی : راہل گاندھی

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 23 ستمبر:نگریس کے سینئر رہنما اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کہا کہ انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد اور ذہنیت کو متزلزل کر دیا ہے، جو حالیہ دنوں میں مودی کے چہرے پر صاف نظر آ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی اولین ترجیح بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہوگی کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے، اور اگر وہ ناکام رہے تو ہم جانتے ہیں کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پہلی ترجیح بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ انتخابات کے بعد یہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو ہم کریں گے، اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کیسے کرنا ہے۔قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی نے گجروں اور پہاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا ہے۔ایک برادری کو دوسری کے خلاف لڑنے کے لیے ریزرویشن دیا گیا۔