این سی، کانگریس جموں و کشمیر میں جناح کا آئین نافذ کرنا چاہتے ہیں : ریڈی

تاثیر  ۲۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 23 ستمبر:: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جموں و کشمیر میں کانگریس-نیشنل کانفرنس اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفعہ 370 کی بحالی کے ذریعے جناح کا آئین نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے نیشنل کانفرنس کی جاری کردہ منشور میں کہا گیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد دفعہ 370 کو بحال کریں گے۔ یہ غلط ہے کہ کانگریس-نیشنل کانفرنس بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو ہٹا کر جناح کا آئین نافذ کرنا چاہتے ہیں۔کانگریس کے اسمبلی انتخابات کے منشور میں دفعہ 370 پر کوئی ذکر نہیں ہے، لیکن ان کی بڑی اتحادی جماعت نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں اس کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔کشن ریڈی نے مزید کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقوں کے حقوق چھین لیے ہیں، کیونکہ انہوں نے بھارتی آئین کی مختلف دفعات کو یہاں نافذ نہیں کیا۔