مگرمچھوں کی اسمگلنگ، دو ملزم گرفتار

تاثیر  ۲۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 29 ستمبر:ممبئی کسٹمز ڈپارٹمنٹ (کسٹمز) کی ٹیم نے بنکاک سے پانچ مگرمچھوں کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزموں کو ممبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا ہے۔ کسٹم کی ٹیم ان دونوں سے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے بنکاک سے آنے والے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر روکا اور اس کے سامان کی تلاشی لی اور اس کے ٹرالی بیگ کے اندر سے ایک سرجیکل ماسک باکس میں پانچ چھوٹے مگرمچھ ملے۔ ملزم کی شناخت 41 سالہ محمد ریحان مدنی اجمیری کے طور پر کی گئی ہے۔ اسی دوران ریحان کا فون آیا۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے فوری طور پر ایئرپورٹ کے باہر کال کرنے والے شخص کو پکڑ لیا اور پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ ایئرپورٹ کے باہر مگرمچھ کے بچے کا انتظار کرنے والے شخص کی شناخت حمزہ یوسف منصوری (30 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔