تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پولس پبلک ہیلپ لائن کی محنت اور کاوشوں کے سبب بنارس دیوگھر وندے بھارت ٹرین نمبر 22499/22500 کا ٹھہراؤ مورخہ 15 ستمبر 2024 سے سہسرام جنکشن پر شروع ہو رہا ہے ۔ اس خوشی میں پولس پبلک ہیلپ لائن کے ممبران نے وزارت ریلوے، ریلوے بورڈ اور ایسٹ سنٹرل ریلوے کے حکام کو مبارکباد بھی دی ہے اور کہا ہے کہ سہسرام اسٹیشن پر بڑی ٹرینوں کے رکنے سے سہسرام جیسے سیاحتی مقام کو مزید فروغ ملیگا ۔ مبارکباد دینے والوں میں چیئرمین جاوید اختر، کنڈل سنگھ، پروین کمار ورما، سپنا کماری، دھننجئے مہتا، رمیش پانڈے، ظہیر فاروقی، حسن نظامی، سیما کماری، نول کشور، سمنت کمار، جئے پرکاش پانڈے، پتنجلی مشرا، لوکیش تیواری، لوکیش تیواری اور پولس پبلک ہیلپ لائن کے دیگر ممبران کے نام شامل ہیں ۔