تاثیر ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 ستمبر: لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا 2024 ایڈیشن شائقین کو ہندوستان اور دنیا بھر کے مشہور ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ مسحور کرنے کے لیے تیار ہے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل – سدرن سپر اسٹارز، اربن رائزرز حیدرآباد، منی پال ٹائیگرز، گجرات جائنٹس، انڈیا کیپٹلز اور کونارک سوریاس اوڈیشہ – اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کے کچھ بڑے نام نظر آئیں گے۔
20 ستمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 25 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے اور ان تجربہ کار کھلاڑیوں کے ایک بار پھر میدان میں اترنے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔اس ٹورنامنٹ میں شیکھر دھون (گجرات جائنٹس)، دنیش کارتک (سدرن سپر اسٹارس) اور سریش رائنا (اربن رائزرس حیدرآباد) جیسے لیجنڈ اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔