تاثیر ۱۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حاجی پور ( پریس ریلیز) ویشالی ضلع مجسٹریٹ جناب یشپال مینا کی رہنمائی میں “ہرا بھرا بہار” کے تحت آج بھگوان پور بلاک کے بلاک ترقیاتی افسر ڈاکٹر آنند موہن کے ذریعہ مادھوپور مہودت پنچایت میں واقع سبھی سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے کے درمیان پھلدار پودے تقسیم کئے گئے۔بی۔ ڈی۔ او۔ ڈاکٹر آنند موہن کے ذریعہ پیغام دیا گیا کہ گلوبل وارمنگ کو دیکھتے ہوئے یہ مہم عملوں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ اپنے گھروں کے نزدیک اس پودے کو لگائیں اور اس کی مناسب دیکھ بھال کریں۔ موجود اساتذہ سے گزارش کی گئی کہ آپ سبھی اپنے کنبہ میں جب بھی کوئی مبارک موقع ہو ایک پودا ضرور لگائیں اور بھگوان پور بلاک کے مہم ” ہرا بھرا بہار” میں اپنا تعاون دے کر شہرت کے حصدار بنیں۔ اس موقع پر بلاک آفس عملہ بھگوان پور کے جناب دنیش، نشاط اختر، پرکاش شرما، کیشو کمار، مقامی لوگوں میں کمار گورو، سنتوش کمارسنگھ وغیر ہم بھی اس مہم میں شریک ہوئے۔