سوپول کے کئی گاؤں سیلاب کی زد میں ڈی ایم نے لیا کوسی باندھ کا جائزہ

تاثیر  ۲۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سوپول ( محمد ابوالمحاسن) نیپال اور بہار کے مختلف حصوں میں مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے کوسی ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے باندھ کےاندر کئی گاؤں سیلاب کے زد میں آگئے ہیں سنیچر کو کوسی باندھ کا جائزہ لینے آئے ضلع کے ڈی ایم کوشل کمار نے بتایا کہ کوسی ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے باندھ کے اندر رہ رہے لوگوں کو یہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا نیپال کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے کوسی کے پانی کی سطح میں حد سے زیادہ اضافے کے باعث کوسی بیراج کے تمام 56 دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ اور ابھی تک پانچ لاکھ ستاون ہزار تیس کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے اور شدید بارشوں سے پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ لوگوں سے اونچی جگہوں پر پناہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اس متعلقہ حکام اور افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے وہیں کوسی کے اندر رہ رہے لوگوں نے بتایا کہ ہم یہاں کھانے پانی سے محتاج ہو رہے ہیں اور انتظامیہ ہماری پرواہ نہیں کرتی ہے ،ہمارے پاس کھانے کا راشن نہیں ہے اور نہ ہی پینے کے لئے کوئی صاف پانی ہے ، انتظامیہ بحران کی اس گھڑی میں بھی ہماری مدد نہیں کررہی ہے لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کوسی ندی میں پانی کا مسلسل چڑھاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔اس لئے یہاں کے لوگوں کے لئے فوری طور پر رہائش اور جانوروں کے کھانے کا مسئلہ ہےان مسائل کو حکومتی سطح سے دور کرنے کی ضرورت ہے ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون دی جائے گی اس موقع پر اے ڈی ایم راشد کلیم انصاری سب ڈویژنل آفیسر بیر پور بی ڈی او سی او سمیت دیگر افسران موجود تھے