تاثیر ۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
سیتامڑھی کے افسران، ایگزیکٹو ممبران نے بی پی اے سیتامڑھی کے ضلع کنوینر سنتوش کمار سونو کی قیادت میں آکار نمائش کے زیر اہتمام فوٹو ویڈیو ایشیا 2024 میں حصہ لیا۔ یہ نمائش دہلی کے پرگتی میدان کے ہال نمبر 6 میں منعقد ہوئی۔ نمائش کے اختتام کے بعد سیتامڑھی واپسی پر سنتوش کمار سونو اور صدر سنجے کمار نے کہا کہ نمائش بہت کامیاب رہی، سیتامڑھی نے اس نمائش میں اہم کردار ادا کیا۔ بی پی اے سیتامڑھی کے عہدیداروں کو ہندوستان کی تمام ریاستوں سے آنے والے عہدیداروں نے اعزاز سے نوازا اور تمام ریاستوں کے عہدیداروں نے کنوینر سنتوش کمار سونو کو مبارکباد پیش کی کہ آپ کی قیادت میں بی پی اے سیتامڑھی بہت اچھا کام کررہے ہیں اور ہم سب منتظر ہیں کہ آپ پٹنہ میں ہونے والی بہار فوٹو ویڈیو ایکسپو میں ضرور حصہ لیں گے۔ صدر سنجے کمار نے کہا کہ وہ آکار نمائش کے ڈائریکٹروں اور تمام ریاستوں سے آنے والے عہدیداروں کی طرف سے ملنے والی عزت و تکریم سے بہت خوش ہیں۔
اس سہ روزہ نمائش میں سیتامڑھی کے سینکڑوں فوٹوگرافروں بشمول نائب صدر راجیش کمار کے ساتھ کوآرڈینیٹر اور صدر نے حصہ لیا۔