تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی(مظفر عالم)
ٹھاکر یوگل کشور سنگھ کالج کے پرنسپل محمد شاہ عالم ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر کالج کیمپس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت کالج کے صدر ڈاکٹر پروفیسر مدھریندر کمار سنگھ نے کیا۔ اس دوران سب نے پرنسپل محمد شاہ عالم سے ملاقات کی۔ شاہ عالم کے دور کو سراہا گیا اور اُن سے رہنمائی جاری رکھنے کی گذارش کی گی۔ ریٹائرڈ پرنسپل محمد شاہ عالم نے اپنے دور کی بہت سی یادیں بیان کیں۔ تعاون پر تمام اساتذہ اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ بتایا گیا کہ کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر روی کمار ہوں گے۔ موقع پر ہی پروفیسر ستیہ نارائن سنگھ، پروفیسر سنجیو شنکر، پروفیسر ریتا کماری، الکا کماری، ندھی کماری، وریندر سنگھ، سنیل سنگھ، محمّد فیروز وغیرہ موجود تھے۔