مدرسہ دارالملت رامپور سگھری میں خواتین کا دینی وتعلیمی اجتماع

تاثیر  01  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور ( پریس ریلیز)مدرسہ دارلملت رامپور سگھری بلبھدرپورمیںآج خواتین کا دینی وتعلیمی اجتماع ہوا ۔اجتماع میں دینی امور اور مسائل کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بھی باتیں ہوئیں۔ اجتماع میں شریک خواتین نے مشترکہ طور پر اس عز م کا اظہار کیا کہ ہم لوگ اپنےگھر وں میں دینی ماحول قائم کریں۔بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کریں۔گھر میں تعلیمی ماحول قائم کرنا اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا ماں کی ذمہ داری ہے۔ماں اگر چاہے تو وہ اپنی محنت اور کوششوں سے تعلیمی انقلاب لا سکتی ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور میں خواتین نے تمام شعبہ حیات میں اپنی کارکردگی اور خدمات سے انقلاب برپا کیا ہے۔ آج بھی ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ سرگرم عمل ہو جائیں تو وہ دین و دنیا دونوں کو سنوارسکتی ہیں۔آج کی اس تقریب میں طے پایا کہ ہر مہینہ کے پہلے اتوار کو اسی طرح سے خواتین کادینی وتعلیمی اجتماع کا اہتمام ہوا کرے گا۔ اس موقع پر خواتین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس حسنِ اقدام کے لئے انہوں نےمدرسہ دار الملت رام پور سگھری ،بلبھدرپور کے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔