تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بی جے پی کی خصوصی رکنیت سازی مہم کا کیا افتتاح
چھپرہ (نقیب احمد)
بی جے پی بنیادی طور پر کارکنوں پر مبنی پارٹی ہے۔آج ان کی وجہ سے ہی اسے دنیا کی سب سے بڑی جماعت کا درجہ ملا ہے۔یہاں کارکنوں کی حقیقی عزت ہے۔میں بھی بی جے پی کا ایک چھوٹا سا کارکن تھا۔جنہیں پارٹی نے قانون ساز کونسل سے راجیہ سبھا اور مرکزی وزیر بنانے کا کام کیا۔مذکورہ باتیں مرکزی وزیر مملکت برائے تحفظ خوراک اور امور صارفین بی ایل ورما نے سنیہی بھون میں منعقدہ بی جے پی کی خصوصی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر انہوں نے منتخب معززین اور دانشوروں کو خود ممبر شپ عطا کیا۔وزیر مسٹر ورما نے کہا کہ بی جے پی کے لئے ملک سب سے اہم ہے۔ہم ایک ایسی تنظیم ہیں جو ملک کے لیے وقف ہے۔جبکہ دیگر پارٹیاں خاندانی بنیادوں پر ہیں۔اس کے لیے خاندان سب سے بڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹی کارکنوں کی وجہ سے ہی حکومت ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے موجود لوگوں سے اپیل کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبر بنائیں۔سارن کو پورے بہار میں سرفہرست بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارن کے کارکنوں اور ممبران کو نوازنے کے لیے دوبارہ یہاں آؤں گا۔پروگرام کی صدارت ضلع صدر رنجیت کمار سنگھ اور نظامت سٹی صدر راجیش فیشن نے کیا۔خطاب کرنے والوں میں مہم کے ریاستی کوآرڈینیٹر اوم پرکاش بھون،ایم ایل اے ڈاکٹر سی این گپتا،سابق ضلع صدر اور نیشنل کونسل ممبر اشوک کمار سنگھ،رمیش پرساد،جنرل سکریٹری وویک کمار سنگھ،ستیانند سنگھ،چیف ترجمان دھرمیندر چوہان،اردھیندو شیکھر،بلونت سنگھ،چرن داس،ممتا مشرا،ہریشور سنگھ، شتروگھن چودھری وغیرہ موجود تھے۔