تاثیر ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 12 ستمبر:پی ای ٹی ٹیچر پر ہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے گروکل اسکول کی طالبات نے احتجاج کیا۔ ضلع کے تنگلاپلی ٹرائبل ویلفیراسکول کی طالبات کے اچانک صبح احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔ اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاج کرنے اور نعرے لگانے والی ان طالبات کوسمجھانے کی کوشش کی۔