تاثیر ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 30 ستمبر: اب مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تھوڑا سا رک گیا ہے۔ تاہم بعض اضلاع میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ریاست میں اب تک 18 فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ معمول 37.3 انچ کے مقابلے 43.9 انچ بارش ہو چکی ہے۔ 10 اضلاع ایسے ہیں جہاں بارش کا تناسب 50 انچ سے تجاوز کر گیا ہے۔ آج پیر کو بھوپال اور اندور سمیت 37 اضلاع میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، لیکن کہیں بھی موسلادھار بارش کا الرٹ نہیں ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں دھوپ چھائی رہے گی۔

