نوئیڈا میں سڑک حادثے میں دہلی کے چار نوجوانوں کی موت

تاثیر  ۳۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوتم بدھ نگر، 30 ستمبرنوئیڈا میں سڑک حادثے میں دہلی کے چار نوجوانوں کی موت سیکٹر 24 تھانہ علاقہ کے سیکٹر 11 میں اتوار کی دیر رات ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے کار کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ سڑک حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت کی۔