ہیمنت حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انٹرنیٹ بند کیا: بابولال مرانڈی

تاثیر  ۲۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 22 ستمبر:بی جے پی کی پریورتن یاترا میں خلل ڈالنے کی سازش رچی گئی۔ ریاستی بی جے پی صدر بابولال مرانڈی نے کہا کہ ہیمنت حکومت نے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کاروبار بری طرح متاثر ہوا۔ آج کل مارکیٹ مکمل طور پر آن لائن چلتی ہے۔ لوگ صرف آن لائن مارکیٹنگ کرتے ہیں۔ لوگ پیسے لے کر نہیں گھومتے۔ بابولال مرانڈی نے اتوار کو ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹ کو ایسے حالات میں بند کیا جاتاہے جہاں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کا امکان ہو۔ دہشت گردی کی کارروائیوں کا امکان ہو۔ ا